وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی انوکھی منطق پیش کردی۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان پڑھ اور بزرگ ووٹرز بلے اور اس سے ملتی جلتی علامتوں میں فرق نہیں کر سکتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے تاکہ پی ٹی آئی کے حامیوں کو الیکشن کمیشن کی بددیانتی سے آگاہ کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر نے یہ بھی کہا کہ بیلٹ پیپر کے اوپر، نیچے اور اطراف میں بلے جیسے نشانات کی موجودگی، جیسے قلم، چمچ، ستار یا رباب، ووٹرز کو الجھانے کی کوشش ہے۔
پولنگ سٹیشن پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعیناتی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ اگر وہ گڑبڑ یا دھاندلی کر رہی ہیں تو انہیں ہٹائے۔



































