امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایس ایل سی اے نیشنل ایکسلریٹر لیبارٹری کے محققین نظام شمسی کے سیاروں یورینس اور نیپچون میں ہونے والے ہیروں کی بارش کے عمل کو نقل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پلاسٹک کی بوتلوں سے ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اب پلاسٹک کے کچرے کو باریک ہیروں میں تبدیل کر کے فضلے کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔
کیونکہ ان برف کے گولوں کا درجہ حرارت زمین کے ماحول کے مقابلے میں بہت کم ہے اور دباؤ لاکھوں گنا زیادہ ہے۔ اس لیے ان عوامل کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہائیڈرو کاربن مرکبات کو توڑ دیتے ہیں اور پھر شدید دباؤ کاربن کو ہیروں میں بدل دیتا ہے جو پھر بارش کے طور پر گرتے ہیں۔ اس عمل کی نقل کرنے کے لیے، سائنس دانوں نے پولیتھیلین ٹیریفتھلیٹ (PET) پلاسٹک پر ایک بہت ہی طاقتور لیزر مارا، جسے انھوں نے ہیرے کی طرح کی ساخت بناتے ہوئے دیکھا۔
یہ ایک ہائیڈرو کاربن مواد ہے جو عام طور پر واحد استعمال کی پیکیجنگ میں استعمال ہوتا ہے۔ یونیورسٹی آف روسٹاک کے ماہر طبیعیات اور پروفیسر ڈومینک کراس کہتے ہیں کہ پی ای ٹی پلاسٹک میں کاربن، ہائیڈروجن اور آکسیجن کا کامل توازن موجود ہے تاکہ برف کے ان سیاروں پر ہونے والی سرگرمی کی نقل کی جا سکے۔
سائنسدان جانتے ہیں کہ ہائیڈروجن اور کاربن کے مرکبات یورینس اور نیپچون کی سطح سے 8,046 کلومیٹر نیچے موجود ہیں۔ ان مرکبات میں میتھین شامل ہے جس میں ایک کاربن کے ساتھ چار ہائیڈروجن ایٹم جڑے ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیپچون نیلا دکھائی دیتا ہے۔



































