Tuesday, November 17, 2026

چیف ایڈیٹر : محمد داؤد شفیع
+92 321 622 0 425 رابطہ کریں۔
Rozan
  • اخبارات
  • اسپورٹس
    نیشنز کپ ہاکی، خسارے میں جانے کے بعد میچ میں واپسی، قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری نمایاں

    نیشنز کپ ہاکی، خسارے میں جانے کے بعد میچ میں واپسی، قومی کھلاڑیوں کے کھیل میں بہتری نمایاں

    بھارت کی سازشیں ناکام، خدشات کا خاتمہ، پاکستانی میدان تیار، ایکشن کا انتظار

    بھارت کی سازشیں ناکام، خدشات کا خاتمہ، پاکستانی میدان تیار، ایکشن کا انتظار

    چیمپئنز ٹرافی …. یادِ ماضی

    چیمپئنز ٹرافی …. یادِ ماضی

    ٹھاٹھیں مارتا سمندر، فراٹے بھرتی گاڑیاں

    ٹھاٹھیں مارتا سمندر، فراٹے بھرتی گاڑیاں

  • انٹرٹینمنٹ
    اپنا گھر بنانے کے سپنے سے پاکستان آئیڈل کے تاج تک

    اپنا گھر بنانے کے سپنے سے پاکستان آئیڈل کے تاج تک

    ابھیشیک بچن کی 49 ویں سالگرہ پر امیتابھ بچن نے تاریخی تصویر شیئر کر دی

    ابھیشیک بچن کی 49 ویں سالگرہ پر امیتابھ بچن نے تاریخی تصویر شیئر کر دی

    سلمان خان نے جیل میں گزارے دنوں کے بارے میں سب کچھ بتادیا

    سلمان خان نے جیل میں گزارے دنوں کے بارے میں سب کچھ بتادیا

    نئے کیپٹن امریکا انتھونی میکی نئی ایونجرز فلم میں شاہ رخ خان کو دیکھنے کے خواہشمند

    نئے کیپٹن امریکا انتھونی میکی نئی ایونجرز فلم میں شاہ رخ خان کو دیکھنے کے خواہشمند

  • بین الاقوامی خبریں
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات کرنے کی تصدیق

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات کرنے کی تصدیق

    کینیڈا، میکسیکو، چین کیساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کانگریس سے خطاب کرینگے

    کینیڈا، میکسیکو، چین کیساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ، ٹرمپ کانگریس سے خطاب کرینگے

    اسرائیل نے غزہ میں امداد اور سامان کی ترسیل روک دی

    اسرائیل نے غزہ میں امداد اور سامان کی ترسیل روک دی

    غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول ہے، جرمنی

    غزہ سے فلسطینیوں کی بےدخلی ناقابل قبول ہے، جرمنی

  • تجارتی خبریں
    اکشے کمار کی فلم’’سمراٹ پرتھوی راج‘‘ میں شائقین کی عدم دلچسپی

    اکشے کمار کی فلم’’سمراٹ پرتھوی راج‘‘ میں شائقین کی عدم دلچسپی

    نیلمبور عائشہ لاٹھی، پتھر اور تھپڑ کا مقابلہ کر کے رویے بدلنے والی اداکارہ

    نیلمبور عائشہ لاٹھی، پتھر اور تھپڑ کا مقابلہ کر کے رویے بدلنے والی اداکارہ

    صبا قمر کا فیصل قریشی کے انکی عمر پر تبصرے کا کرارا جواب

    صبا قمر کا فیصل قریشی کے انکی عمر پر تبصرے کا کرارا جواب

    استاد شفقت سلامت علی خان کا دو روزہ میوزک فیسٹیول کرانیکا اعلان

    استاد شفقت سلامت علی خان کا دو روزہ میوزک فیسٹیول کرانیکا اعلان

  • ٹیکنالوجی
    چٹانی تیل اور گیس کی نامیاتی تشکیل

    چٹانی تیل اور گیس کی نامیاتی تشکیل

    زیرِ زمین پانی کی سطح

    زیرِ زمین پانی کی سطح

    اے آئی لرننگ ٹول

    اے آئی لرننگ ٹول

    فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں

    فضائی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیاں

  • دنیا بھر سے
    بریمور میں شدید برف باری، درجہ حرارت منفی17.three تک گر گیا

    بریمور میں شدید برف باری، درجہ حرارت منفی17.three تک گر گیا

    برطانوی معیشت تین ماہ میں 0.three فیصد کم ہوگئی، بہتری سے پہلے مزید خراب ہوگی، چانسلر کا انتباہ

    برطانوی معیشت تین ماہ میں 0.three فیصد کم ہوگئی، بہتری سے پہلے مزید خراب ہوگی، چانسلر کا انتباہ

    چین نے انسانی حقوق صورتحال پر برطانوی رپورٹ مسترد کردی

    چین نے انسانی حقوق صورتحال پر برطانوی رپورٹ مسترد کردی

    چھاتی کے کینسر کے علاج میں تہلکہ خیز پیش رفت، حیرت انگیز دوا ایجاد

    چھاتی کے کینسر کے علاج میں تہلکہ خیز پیش رفت، حیرت انگیز دوا ایجاد

  • صحت
    طویل، صحت مند زندگی کے لیے رہنما سائنسی اصول

    طویل، صحت مند زندگی کے لیے رہنما سائنسی اصول

    صحت مند زندگی کیلئے مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

    صحت مند زندگی کیلئے مچھلی کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں

    ایک چھپی ہوئی عوامی صحت کی وَبا

    ایک چھپی ہوئی عوامی صحت کی وَبا

    کیل مہاسوں سے کیسے بچا جائے؟

    کیل مہاسوں سے کیسے بچا جائے؟

  • قومی خبریں
    وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت

    وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت

    سندھ بھر کے وکلاء کا ایس ایس پی حیدرآباد کو ہٹانے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    سندھ بھر کے وکلاء کا ایس ایس پی حیدرآباد کو ہٹانے کیلئے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم

    پاکستان، آئی ایم ایف جائزہ کل سے شروع ہوگا

    پاکستان، آئی ایم ایف جائزہ کل سے شروع ہوگا

    کوئٹہ، رمضان میں three مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ

    کوئٹہ، رمضان میں three مقامات پر سستے بازار لگانے کا فیصلہ

Advertisement Banner
Rozan
No Result
View All Result
Home دنیا بھر سے
ڈاکٹر نجات اللّٰہ صدیقی ؒ

ڈاکٹر نجات اللّٰہ صدیقی ؒ

admin by admin
November 20, 2022
in دنیا بھر سے
0
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter


تحریر: محمد صادق کھوکھر ۔۔۔۔ لیسٹر
دنیائے اسلام کے مایہ نازمفکر، ممتاز ماہرِ معاشیات ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی امریکہ میں رحلت فرما گے۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے، وہ 1931میں بھارت کے شہر گورکھپور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے وطن میں حاصل کی۔ انہیں بچپن میں ہی مطالعہ کا بہت شوق تھا شروع میں انہوں نے مولانا آزادؒ اور مولانا اشرف علی تھانویؒ اور دیگر حضرات کی کتب پڑھیں لیکن جب سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کی کتب زیرِ مطالعہ آئیں تو ان کی دنیا بدل گئی۔ انہوں نے جماعتِ اسلامی ہند کے امیر مولانا ابواللیث اصلاحیؒ سے بااصرار مطالبہ کیا کہ اسلامی تعلیم کا ادارہ قائم کیا جائے۔ جماعتِ اسلامی ہند نے مولانا صدرالدین اصلاحیؒ کی سربراہی میں ثانوی درس گاہ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی بی اے کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر اس درس گاہ کے اولین گروپ کے طالب علم بن گے۔ اس درس گاہ کے اساتذہ میں مولانا ابواللیث اصلاحیؒ، مولانا عروج احمد قادریؒ، سید حامد علیؒ، مولانا جلیل احسن ندویؒ وغیرہ تھے۔ یہ ادارہ اگرچہ صرف دس برس قائم رہا لیکن اس نے اس عرصہ میں ڈاکٹر نجات اللہ صدیقیؒ، ڈاکٹر عبدالحق انصاریؒ، ڈاکٹر فضل الرحمن فریدیؒ، ڈاکٹر عرفان احمدؒ، ڈاکٹر قاضی اشفاق احمدؒ، ڈاکٹر حمید اللہ، حامد عبدالرحمن الکاف جیسے کئی نامور اسکالرز پیدا کیے۔ ان حضرات نے علمی میدان میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ اس درس گاہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے دوبارہ علی گڑھ یونیورسٹی کا رخ کیا۔ اور اپنی تعلیم مکمل کی۔ 1961میں بھی علی گڑھ یونیورسٹی میں بحیثیت لیکچرار ملازمت اختیار کی لی جہاں ترقی کرتے ہوئے پہلے ریڈر اور پھر پروفیسر بن گے۔ اسی دوران انہوں نے 1966میں اپنی پی ایچ ڈی بھی مکمل کر لی۔ 1978میں وہ سعودی عرب تشریف لے گئے اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے منسلک ہو گئے جہاں 2000میں ریٹائرڈ ہو گے۔ وہ اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کے بھی وزٹنگ پروفیسر تھے۔ وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سنٹر فار نیئر ایسٹرن اسٹڈیز کے بھی فیلو تھے نیز وہ برطانیہ کے معروف علمی ادارے اسلامک فاؤنڈیشن سے بھی وابستہ تھے۔ جہاں ان کے کئی سیمینار منعقد ہوئے اسلامک فاؤنڈیشن نے ان کی کئی کتب شائع کیں۔ آج سے تقریبا” اسی، نوے برس قبل جب سید مودودیؒ نے اسلامی معاشیات اور اسلامی بنک کاری کی بات کی تو لوگ ان کا مذاق اڑاتے اور اسے دیوانے کی بڑ قرار دیتے تھے۔ لیکن سید مودودیؒ کے شاگردوں نے اس پر اتنا کام کیا کہ اب یورپی یونیورسٹیوں میں اسلامی معاشیات پر ماسٹر اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں دی جارہی ہیں۔ اس میدان میں پروفیسر خورشید احمد، ڈاکٹر عمر چھاپرہ، اور ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی پیش پیش رہے ہیں۔ ان حضرات کی کوششوں سے اسلامی معاشیات پر قابلِ قدر کام ہوا ہے۔ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقیؒ بہت بڑے مفکر اور ماہرِ معاشیات تھے۔ ان کی کتب کے تراجم دنیا کی متعدد زبانوں میں ہو چکے ہیں اگرچہ انہوں نے اسلام کے مختلف پہلوؤں پر کتب تصنیف کیں لیکن اسلامی معاشیات ان کا خاص میدان تھا۔ ان کی چند معروف کتب درج ذیل ہیں۔ اسلام کا معاشی نظام اسلام کا نظریہ ملکیت غیر سودی بنک کاری تحریکِ اسلامی عصرِ حاضر میں اسلامی نشاۃِ ثانیہ کی راہ اکسیویں صدی میں اسلام، مسلمان اور تحریکِ اسلامی معاصر اسلامی فکر مقاصدِ شریعت مالیات میں اسلامی ہدایات کی تطبیق معاش، اسلام اور مسلمان انشورنس اسلامی معیشت میں اسی طرح انگریزی میں ان کی ایک درجن سے زیادہ کتب ہیں۔ نیزان کی کتب کے تراجم عربی، فارسی، انڈونیشین اور ملائی زبانوں میں بھی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے علمی جرائد میں سیکڑوں مضامین لکھے۔ اور کئی کتب کے تراجم بھی کیے جن میں امام ابو یوسف کی تصنیف “کتاب الخراج” اور سید قطب کی کتاب “اسلام کا عدلِ اجتماعی” بھی شامل ہیں۔ ان کی تحریروں میں تجدیدی شان پائی جاتی ہے۔ جو کچھ تحریر کرتے پہلے اس پر خوب غور و فکر کرتے علمی اور تحقیقی انداز ایسا ہے کہ بات کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صدیقیؒ علمی تنقید کو پسند کرتے تھے۔ بلکہ وہ اپنی کتب بغرض تنقید دوسروں کو پیش کرتے تھے۔ وہ ہمیشہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتے تھے اور کبھی تلخی پیدا نہیں ہونے دیتے تھے۔ اہلِ علم کا بہت احترام کرتے۔ انہوں نے دوسروں کی کتب کے تراجم بھی سلیس اور رواں اردو میں کیے۔ ان کتب کے مقدموں میں صاحبِ کتب کے زمانوں کا پسِ منظر بھی بیان کرتے ہیں۔ ڈاکٹر نجات اللہ صدیقی نہایت مخلص اور ملنسار شخصیت تھے۔ تحمل، برد باری اور صبر جیسی صفات ان میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں۔ بہت پرہیز گارتھے۔ ان کی خدمات کے صلہ میں سعودی حکومت نے انہیں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا۔ اسی طرح انسٹی ٹیوٹ آف ابجیکٹیو اسٹڈی کی طرف سے بھی انہیں شاہ ولی اللہ ایوارڈ دیا گیا۔ وہ آل انڈیا مسلم مشاورت کے بانیوں میں تھے۔ اس کے علاوہ وہ کئی علمی اداروں سے وابستہ تھے۔

یورپ سے سے مزید





ShareTweetShare
Previous Post

ترک فورسز کا کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، شامی فوجیوں سمیت 31 افراد ہلاک

Next Post

دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم معاہدہ ہوگیا

admin

admin

Next Post
دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم معاہدہ ہوگیا

دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم معاہدہ ہوگیا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

  • طویل، صحت مند زندگی کے لیے رہنما سائنسی اصول
  • اپنا گھر بنانے کے سپنے سے پاکستان آئیڈل کے تاج تک
  • وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یرغمالیوں کی رہائی کیلئے حماس سے بات کرنے کی تصدیق
  • چٹانی تیل اور گیس کی نامیاتی تشکیل

Recent Comments

No comments to show.

Archives

  • August 2026
  • March 2025
  • February 2025
  • January 2025
  • April 2024
  • December 2022
  • November 2022
  • October 2022
  • September 2022
  • August 2022
  • June 2022
  • May 2022
  • April 2022
  • March 2022
  • February 2022
  • January 2022
  • December 2021
  • November 2021
  • October 2021
  • September 2021

الاقسام

  • Uncategorized
  • اسپورٹس
  • انٹرٹینمنٹ
  • بین الاقوامی خبریں
  • تجارتی خبریں
  • ٹیکنالوجی
  • دنیا بھر سے
  • صحت
  • قومی خبریں
طویل، صحت مند زندگی کے لیے رہنما سائنسی اصول

طویل، صحت مند زندگی کے لیے رہنما سائنسی اصول

August 30, 2026
اپنا گھر بنانے کے سپنے سے پاکستان آئیڈل کے تاج تک

اپنا گھر بنانے کے سپنے سے پاکستان آئیڈل کے تاج تک

August 24, 2026
  • رابطہ :923216220425+

© 2021 اردو خبریں ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.

  • اخبارات
  • اسپورٹس
  • انٹرٹینمنٹ
  • بین الاقوامی
  • تجارتی
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • قومی

© 2021 اردو خبریں ۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.